یوکرین میں روس کے ڈرون حملوں میں 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی
یوکرین میں روس کے دو ڈرون حملوں کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیف کے علاقے ڈائمر میں روسی ڈرون حملے سے پانچ منزلہ رہائشی عمارت تباہ ہوگئی۔ امدادی کارروائیوں کے دوران ملبے سے تین افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، جبکہ حملے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق کیف ہی کے علاقے ویشنِوے میں ایک اشیائے خورونوش کی دکان کو بھی ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت