پیر، 23 نومبر، 2026 · 14 جمادی الثانی، 1448 ہجری

بہاولپور: خیرپور ڈاہا کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق

قومی خبریں
بہاولپور: خیرپور ڈاہا کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق

بہاولپور: خیرپور ڈاہا کے قریب ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق خیرپور ڈاہا میں سڑک کنارے کھڑے منی ٹرک پر پتھروں سے لدا ہوا ٹرک الٹ گیا، جس کے نتیجے میں منی ٹرک پر سوار 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت منی ٹرک میں 9 افراد سوار تھے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ لاشیں کھدائی کرنے والی مشین کی مدد سے نکالی گئیں۔

حکام کے مطابق حادثے کا شکار منی ٹرک خیرپور ڈاہا سے بہاولپور جا رہا تھا۔

بشکریہ روزنامہ جسارت