پیر، 23 نومبر، 2026 · 14 جمادی الثانی، 1448 ہجری

دہشتگردی پرضرور بات ہوگی لیکن جب بھی ہوگی شواہد کیساتھ ہوگی، مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو واضح جواب

قومی خبریں
دہشتگردی پرضرور بات ہوگی لیکن جب بھی ہوگی شواہد کیساتھ ہوگی، مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو واضح جواب

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے بھارتی ذرائع ابلاغ کو دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے معاملے پر بات ضرور ہوگی، تاہم اس کے لیے شواہد پیش کرنا ہوں گے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ دہشت گردی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور پورا خطہ اس خطرے کی لپیٹ میں ہے۔ اس چیلنج کا مقابلہ سب کو مل کر کرنا ہوگا اور مشترکہ کوششوں سے اس مسئلے کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ الزامات لگانے یا اشتعال انگیزی سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ پاکستان متعدد بار بھارت سے دہشت گردی کے ثبوت طلب کرچکا ہے، جبکہ پاکستان کے پاس بھی اس حوالے سے شواہد موجود ہیں۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ شواہد کا تبادلہ دوطرفہ طور پر یا کسی مناسب فورم کے ذریعے بھی کیا جا سکتا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت