چونیاں میں زہریلی کھیر کھانے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق، 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج

چونیاں میں زہریلی کھیر کھانے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی ہلاکت کے واقعے کا مقدمہ چار افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں قاسم علی، ان کی اہلیہ اور تین بیٹے شامل ہیں۔ ایف آئی آر میں قاسم علی کی بیٹی پر کھیر میں زہریلی گولیاں ملانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق 22 اکتوبر کو کھیر کھانے کے بعد خاندان کے چھ افراد کی طبیعت بگڑ گئی تھی، جن میں سے پانچ جانبر نہ ہو سکے۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ نامزد افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جسارت