پاکستان میں ایک سال کے دوران تقریباً 94 لاکھ سائبر حملوں کا انکشاف

پاکستان میں نومبر 2025 سے اکتوبر 2026 کے دوران سرکاری اور نجی اداروں کے ڈیجیٹل نظاموں کو نشانہ بنانے والے تقریباً 94 لاکھ سائبر حملوں کا پتا چلا ہے۔
کاسپرسکی کی رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں پاکستان میں اس کے 24 فیصد صارفین کو ڈیوائسز پر مبنی سائبر خطرات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ 15 فیصد صارفین ویب پر مبنی خطرات سے متاثر ہوئے۔ ان میں وائرس، نقصان دہ سافٹ ویئر، فشنگ اور جعلی ویب سائٹس کے ذریعے معلومات چرانے کی کوششیں شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ڈیوائسز پر مبنی 63 لاکھ سے زائد جبکہ ویب پر مبنی 31 لاکھ سے زیادہ حملوں کی نشاندہی کی گئی۔
اسلام آباد میں سائبر تھریٹ انٹیلی جنس سمٹ 2026 کے موقع پر کاسپرسکی کے سینئر سکیورٹی محقق یوسف عبدالمنعم نے کہا کہ پاکستان کے مختلف شعبوں کو سائبر خطرات کا سامنا ہے، جن میں سپلائی چین حملے اور مصنوعی ذہانت سے متعلق خطرات بھی شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حالیہ سیاسی اور جغرافیائی کشیدگی کے دوران فارسی زبان بولنے والے ہیکٹیوسٹ گروپس نے بھی پاکستان میں سائبر حملے کیے، جن کے اہداف میں سرکاری ادارے اور بحری شعبہ شامل تھے۔
ا
بشکریہ روزنامہ جسارت