ہفتہ، 21 نومبر، 2026 · 12 جمادی الثانی، 1448 ہجری

فرانس میں بجٹ خسارہ کم کرنے کے لیے 23 ہزار سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کی تجویز

قومی خبریں
فرانس میں بجٹ خسارہ کم کرنے کے لیے 23 ہزار سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کی تجویز

فرانس میں سرکاری اخراجات اور بجٹ خسارے پر قابو پانے کے لیے بجٹ میں 23 ہزار سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے، جس پر سرکاری ملازمین میں تشویش پائی جاتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی سینیٹ میں دائیں بازو کی اکثریت نے ملازمتوں میں کمی کی سفارش کی ہے، تاہم تعلیم، دفاع، داخلہ اور انصاف کے محکموں کو مجوزہ کٹوتیوں سے مستثنیٰ رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

سرکاری ملازمین کی تنظیمیں پہلے ہی اس منصوبے پر تحفظات کا اظہار کر چکی ہیں، جبکہ فرانسیسی حکومت کی جانب سے تاحال اس تجویز پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

بشکریہ روزنامہ جسارت