کراچی: ایم نائن موٹروے پر کار ٹرک سے ٹکرا گئی، 4 افراد زخمی

کراچی میں ایم نائن موٹروے پر تیز رفتار کار کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق گاڑی میں ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان سوار تھے اور حادثے کا شکار کار رہنما انیس قائم خانی کے قافلے میں شامل تھی۔
حادثے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے نجی اسپتال منتقل کردیا۔
بشکریہ روزنامہ جسارت