حکومت نے جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی

حکومت نے طیاروں کے ایندھن، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بھی کمی کا اعلان کردیا ہے، جس کا اطلاق 21 نومبر سے ہوگیا ہے۔
پی ایس او کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 12 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 287 روپے 71 پیسے ہوگئی ہے۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت 10 روپے 42 پیسے کمی کے بعد 273 روپے 22 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 11 روپے 44 پیسے کمی کے بعد 220 روپے 28 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت