ہفتہ، 21 نومبر، 2026 · 12 جمادی الثانی، 1448 ہجری

امریکی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، نیسڈیک 5.28 فیصد گر گیا

قومی خبریں
امریکی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، نیسڈیک 5.28 فیصد گر گیا

امریکی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر نمایاں مندی ریکارڈ کی گئی اور تینوں بڑے انڈیکس خسارے کے ساتھ بند ہوئے۔

نیسڈیک انڈیکس 5.28 فیصد کمی کے بعد 22 ہزار 617 پوائنٹس پر آگیا، جبکہ ایس اینڈ پی 500 میں 3.7 فیصد کمی ہوئی اور یہ 6 ہزار 910 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسی طرح ڈاؤ جونز انڈیکس بھی 1.93 فیصد گر کر 48 ہزار 147 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

معاشی ماہرین کے مطابق مصنوعی ذہانت پر بڑھتے ہوئے اخراجات اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کی آمدن میں کمی کے خدشات نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو متاثر کیا، جس کے باعث مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی۔

بشکریہ روزنامہ جسارت