پیر، 9 نومبر، 2026 · 30 جمادی الاول، 1448 ہجری

سیاسی اختلافات کو ذاتی انتقام کا ذریعہ بنانا جمہوری اقدار کے منافی ہے، سراج الحق

قومی خبریں
سیاسی اختلافات کو ذاتی انتقام کا ذریعہ بنانا جمہوری اقدار کے منافی ہے، سراج الحق

لاہور : جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحقنے کہاہے کہ سیاسی اختلاف کی بنیاد پر مولانا فضل الرحمان اور ان کے صاحبزادے مولانا اسعد کے خلاف حکومتی سطح پر غیر اخلاقی پروپیگنڈا قابلِ مذمت ہے۔ جمہوریت کا حسن اختلافِ رائے کے احترام میں ہے، نہ کہ سیاسی انتقام اور ذاتی دشمنی میں۔

انہوں نے کہا اختلافِ رائے کو بداخلاقی، بدتہذیبی اور ذاتی انتقام کا ذریعہ بنانا جمہوری اقدار اور سیاسی رواداری کے منافی ہے۔ جمہوریت کا حسن اختلافِ رائے کے احترام میں ہے، نہ کہ سیاسی انتقام اور ذاتی دشمنی میں۔ معاشرے میں برداشت، رواداری، قانون کی حکمرانی اور انصاف کی بالادستی کو فروغ دیا جائے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت