مکہ دفاعی اتحاد کا اجلاس پاکستان کی میزبانی میں اسلام آبادمیں ہونے کاامکان
اسلام آباد: پاکستان ممکنہ طور پر نومبر میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں شامل ممالک کے اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اجلاس کی میزبانی کے لیے اسلام آباد میں تیاریاں زیر غور ہیں۔
وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان امریکہ اور ایران کے درمیان جاری تنازعے کے نتیجے میں خطے میں پیدا ہونے والی کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ مجوزہ اجلاس کو اسی سفارتی عمل کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں شامل ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے اور خطے کی سکیورٹی صورت حال سمیت باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی کمیٹی کا گزشتہ ماہ ریاض میں بھی اجلاس منعقد ہوا تھا، جس میں سعودی عرب کو درپیش سکیورٹی صورت حال اور ممکنہ خطرات کا جائزہ لیا گیا تھا
بشکریہ روزنامہ جسارت