پیر، 9 نومبر، 2026 · 30 جمادی الاول، 1448 ہجری

بھارت میں حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر کے مسافر تاحال لاپتا

قومی خبریں
بھارت میں حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر کے مسافر تاحال لاپتا

نئی دہلی : بھارتی ریاست اترا کھنڈ کے پہاڑی علاقوں میں گزشتہ دنوں ایک ہیلی کاپٹر گر تباہ ہوگیا تھا، جس میں سوار 6 افراد تاحال لاپتا ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق ریاست اترا کھنڈ کے پہاڑی علاقوں میں حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر کے مسافروں کے بارے میں تاحال یہ بھی پتا نہیں چل سکا کہ آیا وہ کس حال میں ہیں؟ جبکہ ان کے بارے میںابھی تک بھی ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ نیوز ایجنسیز کے مطابق ہیلی کاپٹر بدری ناتھ میں پہاڑی میں واقع ہندوو¿ں کے معروف مذہبی مقام سے دیہرادون کی طرف پر پرواز کر رہا تھا، جس میں پائلٹ اور 5 مسافر موجود تھے۔

مقامی میڈیا کے مطابق اترا کھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھمی کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر کو حادثہ جوشی مت کے علاقے میں قریبی گاو¿ں میں پیش آیا ہے۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ اب تک کی واضح صورتحال جا ننے کے لیے ضلعی انتظامیہ، ڈیزاسٹر منیجمنٹ ٹیموں اور علاقے میں موجود فوجیوں کی جانب سے مشرکہ طور پر امدادی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جسارت