دنیا کے بڑے آلودہ شہروں میں لاہور آج پھر سرفہرست
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج ایک بار پھر پہلے نمبر پر آگیا، جہاں فضائی آلودگی کی شرح 292 مائیکروگرام فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق پنجاب کے کئی دیگر شہروں میں بھی فضائی معیار انتہائی مضر صحت رہا۔
اعداد و شمار کے مطابق ننکانہ صاحب میں فضائی آلودگی کی شرح سب سے زیادہ 685 مائیکروگرام فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ ڈیرہ غازی خان 611 کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔
اس کے علاوہ جھنگ میں 498، ملتان میں 301، گوجرانوالہ میں 296 اور فیصل آباد میں 294 مائیکروگرام فی مکعب میٹر فضائی آلودگی ریکارڈ کی گئی۔
بشکریہ روزنامہ جسارت