نیپرا نے بجلی مہنگی کردی، اضافے کا اطلاق نومبر کے بلوں میں ہوگا
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ستمبر 2026 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 2 روپے 37 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اضافی قیمت کا اطلاق نومبر کے بجلی بلوں میں ہوگا، جبکہ اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دی تھی، تاہم نیپرا نے 2 روپے 37 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی۔
بشکریہ روزنامہ جسارت