کراچی میں رواں سال اسٹریٹ کرائم کےکتنے واقعات رپورٹ ہوئے؟

کراچی میں رواں برس 5 نومبر تک اسٹریٹ کرائم کے مجموعی طور پر 46 ہزار 617 واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 65 شہری جاں بحق اور 182 زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق پولیس ریکارڈ میں دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والے شہریوں کی تعداد 51 بتائی گئی ہے۔ اس عرصے کے دوران شہریوں سے 16 ہزار 821 موبائل فون بھی چھینے گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق رواں سال 28 ہزار 495 گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چھینی یا چوری ہوئیں، جن میں 4 ہزار 273 چھینی گئیں جبکہ 25 ہزار 523 چوری ہوئیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں برس یومیہ اوسطاً 54.43 موبائل فون چھینے گئے، جبکہ گاڑیوں کی چوری اور چھیننے کے 4.21 اور موٹر سائیکلوں کی چوری و چھیننے کے 92.21 واقعات روزانہ رپورٹ ہوئے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت