قشم جزیرے پر دو میزائل حملوں کا دعویٰ، پاسداران انقلاب نے امریکی ڈرون گرانے کا بھی اعلان کردیا

ایرانی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے جزیرے قشم پر دو میزائل حملے کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب پاسداران انقلاب نے قشم کے قریب امریکی ایم کیو ون ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک نشانہ بنائے جانے والے ڈرونز کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔
پاسداران انقلاب کے مطابق آبنائے ہرمز میں دو تیل بردار جہاز بھی بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر تباہ ہوگئے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ دونوں جہازوں نے غیرمجاز راستے اختیار کرنے کی کوشش کی تھی۔
ادھر امریکی ٹی وی اینکر جیک ٹیپر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو کے بعد بتایا کہ امریکی صدر نے ایرانی شہریوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق ایران میں باہر نکلنا محفوظ نہیں اور صورت حال مزید غیرمحفوظ ہونے والی ہے۔
جیک ٹیپر کے مطابق ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا نے ابھی ایران کو سختی سے نشانہ بنانا شروع بھی نہیں کیا اور ایک بڑی کارروائی جلد ہونے والی ہے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت