ہفتہ، 7 نومبر، 2026 · 28 جمادی الاول، 1448 ہجری

طارق روڈ کے قریب ڈاکوؤں کی واردات، جیولر کے ملازمین سے 82 تولہ سونا اور 4 کلو چاندی لوٹ لی

قومی خبریں
طارق روڈ کے قریب ڈاکوؤں کی واردات، جیولر کے ملازمین سے 82 تولہ سونا اور 4 کلو چاندی لوٹ لی

کراچی میں طارق روڈ کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان جیولر کے ملازمین سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا اور چاندی چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں جیولر نے بتایا کہ ملازمین صدر سے 82 تولہ سونا اور 4 کلو چاندی لے کر طارق روڈ پر واقع دکان آرہے تھے۔ اللہ والا چورنگی کے قریب پہنچنے پر موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے انہیں روک کر قیمتی سامان لوٹ لیا اور فرار ہوگئے۔

پولیس موقع سے شواہد جمع کرنے کے ساتھ اطراف میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز بھی حاصل کررہی ہے تاکہ ملزمان کا سراغ لگایا جاسکے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت