جمعہ، 6 نومبر، 2026 · 27 جمادی الاول، 1448 ہجری

لاہور: شہری سے کھانے کیلئے پیسے مانگنے والے 3 پولیس اہلکار گرفتار، مقدمہ درج

قومی خبریں
لاہور: شہری سے کھانے کیلئے پیسے مانگنے والے 3 پولیس اہلکار گرفتار، مقدمہ درج

لاہور: دورانِ ڈیوٹی شہری کو روک کر کھانے کے لیے پیسوں کا مطالبہ کرنے والے 3 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

لاہور پولیس نے شہری کی شکایت پر اپنے ہی اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق فیاض، فرحان اور احمد مصطفیٰ نامی 3 پولیس اہلکاروں نے لاہور کے علاقے برکت مارکیٹ میں دورانِ ڈیوٹی ایک شہری کو روک کر کھانے کے لیے پیسوں کا مطالبہ کیا تھا۔

شکایت کی تصدیق ہونے پر تینوں اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واضح کیا ہے کہ شہریوں کی عزت اور پولیس فورس کے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

بشکریہ روزنامہ جسارت