جمعہ، 6 نومبر، 2026 · 27 جمادی الاول، 1448 ہجری

اماراتی کمپنی کی ڈائریکٹر نے خواتین ورکرز کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فون تحفے میں دے کر حیران کردیا

قومی خبریں
اماراتی کمپنی کی ڈائریکٹر نے خواتین ورکرز کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فون تحفے میں دے کر حیران کردیا

متحدہ عرب امارات کی ایک کمپنی کی منیجنگ ڈائریکٹر حسینہ نشاد نے اپنی خواتین ملازمین کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فونز تحفے میں دے کر حیران کردیا۔

انہوں نے اچانک ملازمین کی میزوں پر تحائف کے ڈبے رکھے، جنہیں کھولنے پر اندر 2 ہزار ڈالر مالیت کے آئی فون ڈو موجود تھے۔

اس موقع پر خواتین ملازمین خوشی سے جذباتی ہوگئیں۔ حسینہ نشاد نے گھر میں صفائی کا کام کرنے والی ایک خاتون کو بھی آئی فون تحفے میں دیا، جس پر وہ انہیں گلے لگا کر رونے لگی۔

حسینہ نشاد نے انسٹاگرام پوسٹ میں تحائف دینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہر خاتون کے اپنے خواب، ذمہ داریاں اور مشکلات ہوتی ہیں، وہ چاہتی ہیں کہ خواتین مضبوط، پراعتماد بنیں اور اپنے خواب پورے کرسکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں خواتین کی کامیابی سے بڑھ کر کسی اور چیز پر فخر نہیں، کیونکہ جب ایک خاتون آگے بڑھتی ہے تو وہ دوسری خواتین کے لیے بھی حوصلے کا باعث بنتی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت