جمعہ، 6 نومبر، 2026 · 27 جمادی الاول، 1448 ہجری

نواب شاہ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں تشویشناک اضافہ

قومی خبریں
نواب شاہ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں تشویشناک اضافہ

نواب شاہ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

گزشتہ تین ماہ کے دوران 1500 سے زائد افراد سگ گزیدگی کا شکار ہوچکے ہیں، جبکہ اکتوبر میں بھی 125 افراد کو کتوں کے کاٹنے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

شہر میں آوارہ کتوں کی بہتات اور شہریوں پر حملوں کے واقعات کے باوجود صورتحال پر قابو نہیں پایا جاسکا۔

بلدیاتی اداروں کی جانب سے مؤثر اقدامات نہ ہونے پر شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے اور متعلقہ حکام کی خاموشی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جسارت