جمعہ، 6 نومبر، 2026 · 27 جمادی الاول، 1448 ہجری

گوگل میپس کا نیا فیچر، دوسرے شہر پہنچتے ہی صارفین کو خوش آمدید کہا جائے گا

قومی خبریں
گوگل میپس کا نیا فیچر، دوسرے شہر پہنچتے ہی صارفین کو خوش آمدید کہا جائے گا

گوگل نے اپنی مقبول سروس میپس میں نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس کا مقصد دوسرے شہروں کا سفر کرنے والے افراد کو نیوی گیشن اور نئی جگہوں کی معلومات حاصل کرنے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

اینڈرائیڈ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق اب صارف کسی شہر کے ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گا تو گوگل میپس کی جانب سے خوش آمدید کا پیغام موصول ہوگا، جس میں اسے ’آسک میپس‘ فیچر استعمال کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔

پیغام میں بتایا جائے گا کہ آسک میپس کے ذریعے صارف نئے شہر کے بارے میں مختلف معلومات حاصل کرسکتا ہے۔ یہ فیچر جیمنائی مصنوعی ذہانت کے ماڈل پر مبنی ہے اور دنیا کے مختلف شہروں کے ایئرپورٹس پر کام کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق فی الحال پاکستان کا کوئی شہر اس فہرست میں شامل نہیں، تاہم دیگر ممالک کے 90 شہروں میں یہ سہولت دستیاب ہوگی۔ گوگل نے ’آسک میپس‘ فیچر مارچ 2026 میں متعارف کرایا تھا۔

بشکریہ روزنامہ جسارت