جمعہ، 6 نومبر، 2026 · 27 جمادی الاول، 1448 ہجری

اسرائیل میں اپوزیشن لیڈر کو اگلا وزیر اعظم بننے کیلئے مطلوبہ اکثریت مل گئی

قومی خبریں
اسرائیل میں اپوزیشن لیڈر کو اگلا وزیر اعظم بننے کیلئے مطلوبہ اکثریت مل گئی

اسرائیل: اپوزیشن رہنما گاڈی آئزنکوٹ کو وزارتِ عظمیٰ کے لیے مطلوبہ پارلیمانی اکثریت کی حمایت حاصل ہوگئی۔

اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ کی جانب سے نئی حکومت کی تشکیل کے لیے سیاسی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے۔ اس دوران یشار پارٹی کے سربراہ گاڈی آئزنکوٹ کو اگلا وزیراعظم بننے کے لیے کنیسٹ کے اکثریتی ارکان کی حمایت مل گئی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقاتوں کے بعد صدر ہرزوگ نے بتایا کہ 67 ارکانِ پارلیمنٹ پر مشتمل جماعتوں اور دھڑوں نے گاڈی آئزنکوٹ کی حمایت کی، جبکہ 46 ارکان پر مشتمل دھڑوں نے موجودہ وزیراعظم نیتن یاہو کو دوبارہ حکومت بنانے کی سفارش کی۔

اسرائیلی صدر کا کہنا ہے کہ اتوار کو حکومت سازی کا مینڈیٹ سونپنے سے قبل صورتحال واضح کرنے کے لیے وہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے مزید مشاورت کریں گے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت