پشاور میں نادرا آفس کے عقب میں فائرنگ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاں بحق

پشاور: حیات آباد میں نادرا دفتر کے عقب میں فائرنگ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاں بحق ہوگیا۔
ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں نادرا دفتر کے عقب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر جان کی بازی ہار گیا۔
ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے 8 خول برآمد ہوئے ہیں، جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
فرحان خان کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کا بھتیجا فہد خان نادرا ہیڈکوارٹر کے سامنے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہوگیا۔
بشکریہ روزنامہ جسارت