جمعرات، 26 نومبر، 2026 · 17 جمادی الثانی، 1448 ہجری

مولانا فضل الرحمٰن کی گرفتاری اور نظر بندی کی پولیس نے تردید کردی، سی سی پی او لاہور طلب

قومی خبریں
مولانا فضل الرحمٰن کی گرفتاری اور نظر بندی کی پولیس نے تردید کردی، سی سی پی او لاہور طلب

لاہور ہائیکورٹ میں پولیس نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی گرفتاری اور گھر میں نظر بندی کی تردید کردی، تاہم عدالت نے سی سی پی او لاہور کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

جسٹس علی ضیاء باجوہ نے مولانا فضل الرحمٰن کی بازیابی سے متعلق مقامی وکیل ابرار حسین کی درخواست پر سماعت کی۔ اس موقع پر سی سی پی او لاہور کی جانب سے سرکاری وکیل فرخ لودھی نے پولیس رپورٹ جمع کرائی۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو 24 نومبر کو نظر بند کیا گیا تھا اور اس حوالے سے بیانِ حلفی بھی جمع کرایا گیا، تاہم پولیس نے صرف ایک رپورٹ پیش کی ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ سی سی پی او لاہور کو طلب کرکے ان کا مؤقف بھی سن لیا جائے۔ بعدازاں سماعت دوپہر ایک بجے تک ملتوی کردی گئی۔

بشکریہ روزنامہ جسارت