جمعرات، 26 نومبر، 2026 · 17 جمادی الثانی، 1448 ہجری

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں سیلاب، 13 مزدور ہلاک، 13 پھنس گئے

قومی خبریں

انڈونیشیا کے صوبے مغربی جاوا کے علاقے بوگور میں شدید بارش کے باعث سونے کی غیر قانونی کان میں پانی بھر گیا، جس کے نتیجے میں 13 مزدور ہلاک جبکہ مزید 13 زیرِ زمین پھنس گئے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کے روز کان کی سرنگ میں پانی داخل ہونے سے مجموعی طور پر 26 مزدور زیرِ زمین محصور ہوگئے تھے۔ حکام نے 13 مزدوروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے، جن میں سے 6 کی شناخت بھی کرلی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پھنسے ہوئے مزدوروں کی تلاش اور انہیں نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، تاہم تنگ، پھسلن زدہ اور تاریک راستوں کے باعث ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت