حکومت مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج پر مجبور نہیں کر رہی وہ خود تصادم کی جانب بڑھ رہے ہیں، طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو سڑکوں پر آنے پر مجبور نہیں کر رہی بلکہ وہ خود تصادم کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
طلال چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن گزشتہ ڈیڑھ سال سے جاری ہے اور مولانا فضل الرحمان کو بھیجا گیا نوٹس ان کی موجودہ سیاسی سرگرمیوں سے متعلق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے معاملے پر رانا ثناء اللہ کا بیان ان کی ذاتی رائے ہوسکتا ہے۔ ان کے مطابق وزیراعظم سمجھتے ہیں کہ اس معاملے سے حکومت کو فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہوسکتا ہے، تاہم اگر وزیراعظم کی یہی رائے ہوتی تو وفاقی وزرا اس معاملے پر بات نہ کر رہے ہوتے۔
طلال چوہدری نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان بلاوجہ تلخی اختیار کر رہے ہیں اور خود تصادم کی طرف جا رہے ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جسارت