ایران امریکی منظوری کے بغیر جوہری پروگرام سے متعلق کچھ نہیں کرسکتا: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران امریکا کی منظوری کے بغیر اپنے جوہری پروگرام سے متعلق کوئی اقدام نہیں کرسکتا۔
اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بیان ایران کے جوہری پروگرام کے مستقبل سے متعلق ثالثوں کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کے بارے میں سوال کے جواب میں دیا۔
امریکی صدر نے کہا کہ ان کی انتظامیہ آئندہ ایک سے 2 ہفتوں کے دوران کئی اہم اقدامات کرے گی اور اس عرصے میں متعدد معاملات پر پیشرفت دیکھنے میں آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف امور پر کام جاری ہے۔
ایران سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا کہ ایران امریکا کی منظوری کے بغیر اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے کوئی قدم نہیں اٹھا سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کو فیصلہ کرنا ہے کہ آیا اس معاملے پر مزید آگے بڑھنا ہے یا اسے حتمی شکل دینی ہے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت