جمعہ، 6 نومبر، 2026 · 27 جمادی الاول، 1448 ہجری

بجلی صارفین سے 23 ارب 33 کروڑ روپے وصول کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع

قومی خبریں

بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین سے 23 ارب 33 کروڑ روپے وصول کرنے کے لیے نیپرا سے رجوع کرلیا۔

درخواست جولائی سے ستمبر 2026 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت جمع کرائی گئی ہے، تاہم فی یونٹ بجلی کی قیمت میں اضافے یا کمی کا حتمی فیصلہ نیپرا کرے گا۔

درخواست میں کیپیسٹی چارجز کی مد میں 38 ارب 92 کروڑ روپے وصول کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ آپریشنز اینڈ مینٹی نینس اخراجات کی مد میں 5 ارب 59 کروڑ 70 لاکھ روپے اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب انکریمنٹل پیکیج کے اثرات کی مد میں 29 ارب 25 کروڑ روپے کمی کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا۔ نیپرا درخواست پر 17 نومبر کو سماعت کرے گا۔

بشکریہ روزنامہ جسارت