جمعہ، 6 نومبر، 2026 · 27 جمادی الاول، 1448 ہجری

بلوچستان میں گورنر راج کے نفاذکا علم نہیں، یہ اسلام آباد کے صاحب اختیار لوگوں کے ہاتھ میں ہے: گورنر بلوچستان

قومی خبریں

کوئٹہ: گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے کہا ہے کہ انہیں صوبے میں گورنر راج کے نفاذ سے متعلق کسی قسم کی معلومات نہیں ہیں۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جعفر مندوخیل نے کہا کہ گورنر راج کا معاملہ اسلام آباد میں بااختیار لوگوں کے ہاتھ میں ہے، تاہم انہیں صوبے میں اس کے نفاذ کے حوالے سے کوئی علم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال ٹھیک نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج بحیثیت گورنر وہ کئی باتیں نہیں کرسکتے، تاہم جب وہ گورنر نہیں ہوں گے تو اس معاملے پر کھل کر تبصرہ کریں گے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت