جمعہ، 6 نومبر، 2026 · 27 جمادی الاول، 1448 ہجری

برطانیہ کے 2 بڑے ہوائی اڈوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں، یورپ بھر میں 12 پروازوں کا رخ موڑ دیاگیا

قومی خبریں

برطانیہ کے دو بڑے ہوائی اڈوں ہیتھرو اور برمنگھم کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں ملنے کے بعد سکیورٹی ادارے متحرک ہوگئے، جبکہ مختلف یورپی شہروں سے آنے اور جانے والی کم از کم 12 پروازوں کے رخ تبدیل کردیے گئے۔

رپورٹس کے مطابق کوپن ہیگن، ہیلسنکی، میڈرڈ، میلان اور وارسا سے متعلق پروازوں کو بھی بم دھمکیاں موصول ہوئیں۔

نیوکاسل اور گلاسگو سے پراگ پہنچنے والی ایزی جیٹ کی دو پروازوں کو پولیس نے گھیرے میں لے کر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر طیاروں کی تلاشی لی۔ ایزی جیٹ کے مطابق دونوں پروازوں کے مسافر معمول کے مطابق طیاروں سے اتر گئے۔

دوسری جانب ڈبلن سے روم جانے والی ایک پرواز کا رخ فرانس میں واقع ایک فوجی اڈے کی جانب موڑ دیا گیا، جہاں طیارے کی تلاشی کے دوران کوئی مشکوک چیز نہیں ملی۔

بم دھمکیوں کے باوجود ہیتھرو اور برمنگھم ہوائی اڈوں پر فضائی آپریشن معمول کے مطابق جاری رہا، جبکہ حکام نے دھمکیوں کو غیر معتبر قرار دیا۔

بشکریہ روزنامہ جسارت