بدھ، 4 نومبر، 2026 · 25 جمادی الاول، 1448 ہجری

غزہ میں زخمی فلسطینیوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر آدم حموی کانگریس کے رکن منتخب

قومی خبریں
غزہ میں زخمی فلسطینیوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر آدم حموی کانگریس کے رکن منتخب

نیو جرسی: غزہ میں زخمی فلسطینیوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر آدم حموی امریکی ایوانِ نمائندگان کے رکن منتخب ہوگئے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مصری نژاد امریکی ڈاکٹر آدم حموی نیو جرسی سے کانگریس میں پہنچنے والے پہلے مسلمان اور مصری نژاد رکن ہوں گے۔

ڈیموکریٹ امیدوار نے ری پبلکن حریف گریگ میل کو شکست دی۔ نومنتخب رکن صحت کی سہولتوں کی فراہمی اور سستے گھروں کی تعمیر کے حامی ہیں، جبکہ انہوں نے غیر قانونی تارکین وطن کو شہریت دینے کی بھی حمایت کی ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آدم حموی اسرائیل کو امریکی فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ بھی کر چکے ہیں۔

وہ 2024 اور 2025 میں غزہ میں زخمی فلسطینیوں کا علاج کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ امریکی فوج میں بطور سرجن خدمات انجام دینے کے دوران عراق جنگ میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جسارت