بدھ، 4 نومبر، 2026 · 25 جمادی الاول، 1448 ہجری

مستحق افراد کو بی آئی ایس پی ڈیٹا کے ذریعے ایل پی جی پر ریلیف دیں گے، وزیر پیٹرولیم

قومی خبریں
مستحق افراد کو بی آئی ایس پی ڈیٹا کے ذریعے ایل پی جی پر ریلیف دیں گے، وزیر پیٹرولیم

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت مستحق افراد کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ڈیٹا کی بنیاد پر ایل پی جی پر ریلیف فراہم کرے گی۔

عالمی منڈی کے حساب سے ایل پی جی کی قیمت تقریباً 450 روپے فی کلو بنتی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بعض عناصر نے ایل پی جی کی فروخت میں منافع خوری کی، تاہم حکومت صارفین کو سستی گیس فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ ایل پی جی کی درآمد کو مسابقتی بنیادوں پر کھولا جا رہا ہے اور تمام کمپنیوں کو اپنی ویب سائٹس پر قیمتیں ظاہر کرنا ہوں گی۔

علی پرویز ملک کے مطابق مقامی ایل پی جی کی فراہمی بھی نیلامی کے ذریعے کی جائے گی۔ حکومت کی کوشش ہے کہ دسمبر اور جنوری کے دوران ملک میں گیس کی فراہمی برقرار رکھی جائے۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ عوام پر اضافی بوجھ نہ پڑے اور انہیں ریلیف فراہم کیا جائے۔ ان کے مطابق ایل پی جی سے متعلق حکومتی فیصلوں کی کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت