بدھ، 4 نومبر، 2026 · 25 جمادی الاول، 1448 ہجری

کراچی میں جعلی میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹس فروخت کرنے والا ریٹائرڈ افسر گرفتار

قومی خبریں
کراچی میں جعلی میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹس فروخت کرنے والا ریٹائرڈ افسر گرفتار

نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کراچی نے بھرتی کے عمل کے دوران امیدواروں کو مبینہ طور پر جعلی میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹس فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

این سی سی آئی اے کے مطابق 3 نومبر کو رزاق آباد ٹریننگ سینٹر میں جاری بھرتی کے دوران کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا گیا، جو مبینہ طور پر امیدواروں کو جعلی میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹس فراہم کر رہا تھا۔

گرفتار شخص حکومت سندھ کے محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کا ریٹائرڈ ڈپٹی سیکریٹری بتایا جاتا ہے، جو کراچی کے علاقے عبداللہ گوٹھ میں فوٹو اسٹیٹ کی دکان بھی چلاتا ہے۔ ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت