بدھ، 4 نومبر، 2026 · 25 جمادی الاول، 1448 ہجری

حکومت کا انسداد دہشت گردی کے لیے انٹیلی جنس آپریشنز کا دائرہ بڑھانے کا فیصلہ

قومی خبریں
حکومت کا انسداد دہشت گردی کے لیے انٹیلی جنس آپریشنز کا دائرہ بڑھانے کا فیصلہ

حکومت نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے انٹیلی جنس آپریشنز کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اور داخلی سلامتی سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مختلف شعبوں میں اب تک کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، جبکہ ذرائع کے مطابق اے آر ڈی سی کی کارکردگی پر بھی غور کیا گیا۔

وزیراعظم نے وفاقی و صوبائی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان رابطوں اور تعاون کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں خیبر پختونخوا کے لیے وفاقی حکومت کے 160 ارب روپے کے پیکیج پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔

بشکریہ روزنامہ جسارت