بدھ، 4 نومبر، 2026 · 25 جمادی الاول، 1448 ہجری

حوثیوں کے کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیں گے: سعودی کابینہ کا اعلان

قومی خبریں
حوثیوں کے کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیں گے: سعودی کابینہ کا اعلان

سعودی عرب کی کابینہ نے یمن میں حوثی باغیوں کے ساتھ جاری کشیدگی کے تناظر میں کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں عالمی بحری تجارت اور توانائی کی فراہمی کو درپیش خطرات کی مذمت کی گئی۔

اجلاس میں بحری راستوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

کابینہ نے خلیج تعاون کونسل اور گروپ 20 کے ساتھ علاقائی استحکام کے لیے جاری سفارتی کوششوں کا جائزہ لیا اور واضح کیا کہ سعودی عرب کے دفاع اور سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

بشکریہ روزنامہ جسارت