گندم کی امدادی قیمت 4500 روپے فی من مقرر،آٹابھی سستا ہونے کی توقع
کراچی: سندھ حکومت نے گندم کی امدادی قیمت 5 ہزار روپے سے کم کرکے 4500 روپے فی من مقرر کر دی ہے، جس کے بعد آٹے کی قیمت میں بھی 17 روپے فی کلو کمی متوقع ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ صوبے میں آٹے کی قیمت پہلے ہی کم ہو رہی ہے، جبکہ گندم کی قیمت میں کمی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو سہولت فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔سندھ میں آٹے کی قیمت پہلے ہی کم ہو رہی ہے، جبکہ گندم کی قیمت میں مزید کمی سے عوام کو اضافی ریلیف ملے گا۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ شہریوں کو بنیادی اشیائے خورونوش مناسب قیمتوں پر فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور گندم کی قیمت میں کمی کا مقصد بھی عوام کو مہنگائی کے اثرات سے ریلیف دینا ہے۔
صوبائی وزیر کے مطابق گندم کی نئی امدادی قیمت کے باعث آٹے کی قیمت میں تقریباً 17 روپے فی کلو کمی آسکتی ہے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت