مفتی محمود مرکز کی تعمیرکیلئے فضل الرحمان نےلیبیا سے مبینہ فراڈکے نام پر پیسے لیے، ثمربلور

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا کی مشیر اطلاعات ثمر ہارون بلور نے الزام عائد کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے مفتی محمود مرکز کی تعمیر کے لیے لیبیا سے مبینہ فراڈ کے ذریعے رقم حاصل کی۔
اپنے بیان میں ثمر ہارون بلور نے کہا کہ رنگ روڈ پر واقع مفتی محمود مرکز سے متعلق اہم دستاویزات سامنے آئی ہیں، جن کے مطابق مرکز کی تعمیر میں لیبیا کی رقم استعمال ہوئی، تاہم جائیداد کی ملکیت مولانا فضل الرحمان کے نام پر ظاہر کی جا رہی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ مرکز کی بیرونی تعمیرات سرکاری رائٹ آف وے کی زمین پر تجاوزات کے زمرے میں آتی ہیں۔
ثمر ہارون بلور کا کہنا تھا کہ 2019 میں نوٹس جاری ہونے کے باوجود مفتی محمود مرکز کی تجاوزات برقرار رہیں، جبکہ مئی 2026 میں بھی انتظامیہ کو تجاوزات کے حوالے سے نوٹس دیا گیا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ تجاوزات کے خاتمے اور سرکاری اراضی واگزار کرانے کے لیے قانون پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت