منگل، 3 نومبر، 2026 · 24 جمادی الاول، 1448 ہجری

انتخابی اصلاحات کمیٹی میں اتحادی جماعتوں کو نمائندگی دینے کے لیے ن لیگ کا حصہ کم کرنے پر غور

قومی خبریں
انتخابی اصلاحات کمیٹی میں اتحادی جماعتوں کو نمائندگی دینے کے لیے ن لیگ کا حصہ کم کرنے پر غور

مسلم لیگ (ن) انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی میں اتحادی جماعتوں کو نمائندگی دینے کے لیے اپنے حصے کی نشستیں کم کرنے پر غور کررہی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) اپنے مقررہ حصے میں کمی کرے گی، جبکہ مسلم لیگ (ق)، آئی پی پی اور مسلم لیگ ضیاء کا ایک، ایک رکن قومی اسمبلی کمیٹی میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب حکومت نے انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کے لیے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے بھی نام طلب کرلیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے پیپلز پارٹی کے چیف وہپ اعجاز جاکھرانی اور ایم کیو ایم کے چیف وہپ امین الحق کو خطوط ارسال کیے ہیں۔

طارق فضل چوہدری نے اسپیکر قومی اسمبلی کے خط کی روشنی میں حکومتی جماعتوں سے کمیٹی کے لیے ارکان کے نام مانگے ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جسارت