امریکا نے ایران کے جزیرہ قشم پر حملہ کردیا: امریکی اخبار
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کے جزیرہ قشم پر حملہ کیا ہے۔
امریکی عہدیداروں نے اس کارروائی کو دفاعی نوعیت کا اور امریکی اثاثوں کے تحفظ کے لیے کیا گیا اقدام قرار دیا۔ ایک عہدیدار کے مطابق ایران کی جانب سے امریکی طیارے پر فائرنگ کے جواب میں حملہ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ سفارتی معاہدے کے امکان کا اظہار کر رہے ہیں۔
اس سے قبل پیر کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا کئی ماہ سے کسی لڑائی میں مصروف نہیں ہے۔
دوسری جانب ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق جزیرہ قشم میں یکے بعد دیگرے 5 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ایم کیو 9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت