پیر، 2 نومبر، 2026 · 23 جمادی الاول، 1448 ہجری

ملک میں مہنگائی کی شرح 9.6 فیصد ریکارڈ:سنگل ڈیجٹ میں آگئی

قومی خبریں
ملک میں مہنگائی کی شرح 9.6 فیصد ریکارڈ:سنگل ڈیجٹ میں آگئی

اسلام آباد: ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔

اداراہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی سالانہ شرح اکتوبر کے دوران 9.6 فیصد ریکارڈ کی گئی، جو دو ماہ بعد دوبارہ سنگل ڈیجٹ میں آگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اگست میں مہنگائی کی شرح 11.1 فیصد اور ستمبر میں 10.3 فیصد رہی تھی۔ اکتوبر میں دیہی علاقوں میں مہنگائی 9.8 فیصد جبکہ شہری علاقوں میں 9.5 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ تاہم جولائی سے اکتوبر تک مہنگائی کی اوسط شرح 10.05 فیصد رہی۔جبکہ گزشتہ ماہ پیاز کی قیمت میں 19.38 فیصد اور دال چنا میں 19.17 فیصد اضافہ ہوا۔ گندم 9 فیصد اور آٹا 7.54 فیصد مہنگا ہوا، جبکہ سبزیوں کی قیمتوں میں 6.55 فیصد، انڈوں میں 5.72 فیصد اور بیسن میں 5.54 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق چنے، پھل، دال ماش، مچھلی، خشک میوہ جات اور دال مسور بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل رہیں۔ ایک ماہ کے دوران موٹر فیول کی قیمت میں 3 فیصد تک اضافہ ہوا۔دوسری جانب ٹماٹر، پیاز، آلو، چینی، دال مونگ، گڑ اور چاول کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ بجلی کے چارجز بھی گزشتہ ماہ 3.31 فیصد تک کم ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیاد پر ٹرانسپورٹ کے کرائے 28.61 فیصد تک بڑھ گئے۔ تعلیم 8 فیصد اور صحت کی سہولیات 8.09 فیصد مہنگی ہوئیں۔ ہاؤسنگ، پانی، بجلی، گیس اور ایندھن کی قیمتوں میں 11 فیصد جبکہ کپڑوں اور جوتوں کی قیمتوں میں 9.19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

بشکریہ روزنامہ جسارت