بانی سے ملاقات کی ہر طریقے سے کوشش کی، بیرسٹر گوہر کے دعوے جھوٹے ہیں: چیئرمین پی ٹی آئی

پشاور: چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے بیرسٹر سیف کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم بیرسٹر سیف کا یہ دعویٰ درست نہیں کہ ملاقات کی پیشکش کے باوجود انہوں نے عمران خان سے ملاقات نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سیف کے انٹرویو میں کیے گئے تمام دعوے بے بنیاد ہیں۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے عدالت اور مذاکرات سمیت ہر ممکن طریقہ اختیار کیا، لیکن اس کے باوجود ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مذاکراتی عمل کے دوران عمران خان تک رسائی بھی ان کی شرائط میں شامل تھی۔
واضح رہے کہ بیرسٹر سیف نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں دعویٰ کیا تھا کہ راجہ ناصر عباس اسٹیبلشمنٹ کے اہم افراد سے براہ راست رابطے میں ہیں، تاہم ان رابطوں کا مقصد عمران خان کی رہائی نہیں ہے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت