غیر ملکی مداخلت کے الزامات ثابت ہو جائیں تب بھی انتخابی نتائج برقرار رہیں گے: اسرائیلی حکام

اسرائیل کے الیکشن کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ انتخابات میں غیر ملکی مداخلت کے الزامات درست ثابت ہونے کے باوجود عام انتخابات کے نتائج برقرار رہیں گے۔
سینٹرل الیکشن کمیٹی کے سربراہ نوام سہلبرگ نے اتوار کو جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ اگر غیر ملکی مداخلت سے متعلق شکوک و شبہات ثابت بھی ہوجائیں تو اس سے انتخابی عمل کی مجموعی شفافیت یا حتمی نتائج پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
ویڈیو میں ان کے ہمراہ اسرائیل کی داخلی سکیورٹی ایجنسی شن بیت کے سربراہ اور اٹارنی جنرل بھی موجود تھے۔
انتخابات کے حتمی نتائج کی باضابطہ توثیق رواں ہفتے متوقع ہے، جس کے بعد صدر اسحاق ہرزوگ نئی حکومت تشکیل دینے کے لیے کسی امیدوار کو نامزد کریں گے۔
وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی جماعت لیکود نے انتخابی نتائج پر سوالات اٹھاتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ منگل کو ہونے والے انتخابات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی عرب جماعتوں نے انتخابات میں دھاندلی کی اور اس مقصد کے لیے مبینہ طور پر قطر سے مالی معاونت حاصل کی۔ تاہم اس الزام کے حق میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔
بشکریہ روزنامہ جسارت