پیر، 2 نومبر، 2026 · 23 جمادی الاول، 1448 ہجری

شام : طوفانی بارشوں و سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 50 تک پہنچ گئی

قومی خبریں
شام : طوفانی بارشوں و سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 50 تک پہنچ گئی

دمشق: شام میں طوفانی بارشوں و سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 50 تک پہنچ گئی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق شام میں موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 50 تک پہنچ گئی ہے، جن میں 10 بچوں سمیت 40 فرادجاں بحق اور متعدد زخمی بھی شامل ہیں۔ میڈیا کے مطابق وزیر برائے ہنگامی امداد و ڈیزاسٹر مینجمنٹ رائد الصالح نے ایک بیان میں کہا ہے کہ15 افراد اب بھی لاپتا ہیں جبکہ امدادی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ان کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مقامی میڈیا نے بتایا کہ سیلابی پانی سے بننے والے گڑھوں میں ڈوبنے سے متعدد بچے جاں بحق ہوئے۔ سیلاب سے مشرقی صوبوں رقہ، دیر الزور اور حسکہ کے علاوہ حلب کے بعض علاقے متاثر ہوئے ہیں، جہاں بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا، سڑکیں آمد و رفت کے لیے بند ہو گئیں اور متعدد خاندانوں کو اپنے گھروں سے نقل مکانی کرنا پڑی۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ طوفانی بارشوں کے آغاز سے اب تک شام کی سول ڈیفنس ٹیموں نے 550 سے زائد ہنگامی کارروائیاں کی ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جسارت