اٹلی‘ حکومت مخالف مظاہرے ملک بھر میں پھیلنے لگے
روم؛ اٹلی میں ناقص نظام تعلیم کے باعث جاری حکومت مخالف مظاہرے ملک بھر میں پھیلنے لگ گئے ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق اٹلی میں جاری ناقص تعلیم اور مہنگائی کے خلاف ہونے والے مظاہرے ملک کے تما بڑے شہروں جن میں روم، میلان، تورین، بولونیا اور پالرمو شامل ہیں، جہاں پرتشدد واقعات کے ساتھ جاری ہیں۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذکورہ مظاہروں میں لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے، جن پر پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا۔
نیوز ایجنسیز کے مطابق مذکورہ صورت حال نے حکام کو خدشات میں مبتلا کر دیا ہے کہ 17 اور 18 اکتوبر کو میلان میں ہونے والے پ±ر تشدد واقعات دوبارہ پھر جنم لینے لگ گئے ہیں۔
اعلیٰ حکام کے مطابق نوجوان کئی ہفتوں سے موسمیاتی تبدیلی کا مسئلہ اجاگر کرنے، اسکولوں کے لیے مختص مالی وسائل میں اضافے اور طلبہ کے لیے مزید رہائشی امداد فراہم کرنے کے مطالبات کے ساتھ مظاہرے کر رہے ہیں۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ طلبہ کی تحریک اوسا کی ترجمان لورا تیریسی نے کہا کہ اپنے مطالبات میں طلبہ کی بہت بڑی تعداد سڑکوں پر نکلے گی۔
بشکریہ روزنامہ جسارت