اتوار، 1 نومبر، 2026 · 22 جمادی الاول، 1448 ہجری

پاکستان افغانستان سے ہونیوالے دہشتگرد حملوں پر تشویش کا اظہار کر رہا ہے، نہیں چاہتے پاکستان دہشتگردی کا نشانہ بنے: مارکو روبیو

قومی خبریں

امریکا نے دہشت گردی کے معاملے پر ایک بار پھر پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اٹلانٹا میں جی 20 وزرائے خارجہ اجلاس کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو افغانستان کی سرزمین سے ہونے والے دہشت گرد حملوں پر تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف ہے کہ افغان طالبان نے ان حملوں کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات نہیں کیے۔

مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی کی ہے اور امریکا نہیں چاہتا کہ پاکستان دہشت گردی کا نشانہ بنے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت