ایرانی حملوں سے24 امریکی فوجی اڈے اور 274 عمارتیں تباہ ہوئیں : امریکی اخبار کی تصدیق

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی حملوں کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کے 24 اڈوں کی 274 عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔
اخبار نے سیٹلائٹ تصاویر اور امریکی فوجی حکام کے انٹرویوز کی مدد سے فوجی تنصیبات کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا۔ تحقیق کے مطابق جنگ کے ابتدائی دو ہفتوں کے دوران 119 عمارتیں متاثر ہوئی تھیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنگ کے پہلے چھ ماہ میں ایران نے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کی موجودگی والی 24 تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس سے مجموعی طور پر 274 عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ امریکی محکمہ دفاع نے ابتدائی طور پر اس نقصان کا تخمینہ کم از کم 5 ارب ڈالر لگایا ہے۔
اخبار کے مطابق ایرانی حملوں میں امریکی فوجیوں کی رہائشی عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس سے 15 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ فوجی اڈوں کی تعمیر نو پر 4 ارب ڈالر سے زائد خرچ ہونے کا امکان ہے، جبکہ امریکا خطے میں اپنی فوجی موجودگی محدود کرنے پر بھی غور کر رہا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت