اتوار، 1 نومبر، 2026 · 22 جمادی الاول، 1448 ہجری

اسرائیل میں احتجاج، عوام کا اپوزیشن لیڈر سے عرب جماعتوں کے ساتھ مخلوط حکومت قائم کرنے کا مطالبہ

قومی خبریں

اسرائیل میں انتخابات کے بعد تل ابیب میں مظاہرین نے عرب جماعتوں کو شامل کرکے مخلوط حکومت تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق تل ابیب میں ہونے والے احتجاج کے دوران مظاہرین نے اپوزیشن رہنما گادی آئزن کوٹ پر زور دیا کہ وہ عرب جماعتوں کے ساتھ تعاون کرکے نئی حکومت بنانے کی کوشش کریں۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بغیر ثبوت پیش کیے عرب جماعتوں کی ریکارڈ 19 نشستوں پر کامیابی کو انتخابی دھاندلی قرار دیا، تاہم عرب رہنماؤں نے ان الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

واضح رہے کہ انتخابات کے بعد کوئی بھی سیاسی اتحاد حکومت سازی کے لیے درکار 61 نشستوں کی واضح اکثریت حاصل نہیں کرسکا۔

ابتدائی نتائج کے مطابق نیتن یاہو کے اتحاد کو 53 جبکہ اپوزیشن اتحاد کو 48 نشستیں حاصل ہوئی ہیں۔ انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان 4 نومبر کو کیا جائے گا۔

بشکریہ روزنامہ جسارت