بائنانس سے ڈیجیٹل اثاثوں کی چوری میں شمالی کوریا ملوث ہے: ایف بی آئی
امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے کرپٹو کرنسی کے تبادلے کے ادارے بائنانس سے 6 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے ڈیجیٹل اثاثوں کی چوری میں شمالی کوریا کو ملوث قرار دے دیا۔
ایف بی آئی نے ایک بیان میں کہا کہ شمالی کوریا سے منسلک ہیکرز چوری کیے گئے ڈیجیٹل اثاثوں کو ایتھیریم میں تبدیل کر رہے ہیں، جبکہ خدشہ ہے کہ ان اثاثوں کو مزید غیر قانونی طور پر منتقل کرکے ان کی منی لانڈرنگ کی جائے گی۔
واضح رہے کہ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بائنانس کو سائبر حملے کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں تقریباً 6 ارب 30 کروڑ ڈالر مالیت کے کرپٹو اثاثے متاثر ہوئے۔
بائنانس نے حفاظتی جانچ مکمل ہونے تک رقوم جمع کرانے اور نکلوانے کی سہولت عارضی طور پر معطل کر رکھی ہے، جبکہ کمپنی نے صارفین کے تمام نقصانات خود پورے کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت