تھرپارکر: ڈانو دھاندل ایمبولینس سانحے کی انکوائری رپورٹ منظر عام پر نہ آ سکی

تھرپارکر کے علاقے ڈانو دھاندل ایمبولینس سانحے کی انکوائری رپورٹ منظر عام پر نہ آ سکی۔
چیف سیکریٹری سندھ نے 6 نومبر کو پہلی انکوائری رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔
یاد رہے کہ چیف سیکریٹری نے 3 رکنی کمیٹی کو 72 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
جس کے بعد کمشنر میر پورخاص کی جانب سے تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا تھا، جس میں تمام متعلقہ افسران کے بیانات قلمبند کیے گئے تھے۔
کمشنر میرپور خاص نے بتایا کہ تحقیقاتی کمیٹی نے حتمی رپورٹ چیف سیکریٹری سندھ کو ارسال کر دی تھی۔
ڈسٹرکٹ مینیجر پی پی ایچ آئی کے مطابق ڈانو دھاندل بنیادی صحت مرکز کی عمارت کارڈن آف ہے، مریضوں کو طبی سہولتیں رہائشی کوارٹر میں فراہم کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ ڈانو دھاندل ایمبولینس سانحے میں 10 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
اس واقعے کے فوری بعد پی پی ایچ آئی کے 3 افسران کو معطل کر دیا گیا تھا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ