اتوار، 29 نومبر، 2026 · 20 جمادی الثانی، 1448 ہجری

راولپنڈی: بچوں کی لڑائی کے دوران خاتون کی فائرنگ، 1 خاتون جاں بحق دوسری زخمی

تازہ ترین
راولپنڈی: بچوں کی لڑائی کے دوران خاتون کی فائرنگ، 1 خاتون جاں بحق دوسری زخمی

راولپنڈی میں تھانہ دھمیال گرجا روڈ کے علاقے میں بچوں کی لڑائی کے دوران خاتون کی فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق واقعہ گلی میں کھیلتے بچوں کی لڑائی سے شروع ہوا جو بڑوں تک جا پہنچا، ایک خاتون کی فائرنگ سے 2 خواتین زخمی ہوئیں جس میں سے ایک اسپتال میں دورانِ علاج چل بسی۔

پولیس نے فائرنگ کرنے والی خاتون کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ